پنجگور(این این آئی) یونین کونسل جائین پروم کے چیئرمین رسول جان اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کونسل جائین کی خالی آسامیوں پر غیر مقامی افراد کو بھرتی کرنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا ہیلتھ اور ایجوکیشن کے زمہ داران مقامی افراد کو ترجیح دیں یونین کونسل جائین کے مکینوں کے ساتھ ناانصافی کی گئی تو اس پر بھر پور احتجاج کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ حالیہ بھرتیوں میں بھی پروم کے عوام کے ساتھ زیادتیاں ہوئیں ایجوکیشن میں جائین سے باہر کے لوگوں کو لاکر مسلط کیاگیا اب ہیلتھ میں بھی مافیا جائین کی آسامیوں کو ہھتیانے کی کوششوں میں مصروف ہے چیرمین رسول جان نے کہا کہ پروم ویسے ہی ہر حوالے سے پسماندگی بے روزگاری کا شکار ہے تعلیمی ادارے برائے نام رہ گئے ہیں ہیلتھ کے معاملات بھی ٹھیک نہیں ہیں اس کی بڑی وجہ باہر سے بھرتیاں ہیں اگر یہ روش برقرار رہی تو نہ تعلیم ہوگا اور نہ ہی ہیلتھ کے ادارے فعال ہوسکیں گے انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر جائین میں ہیلتھ کی پوسٹوں پر مقامیوں کو بھرتی نہیں کیا گیا تو اس پر احتجاج کرکے عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائیں گے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

