مستونگ (نامہ نگار) نیشنل پارٹی کے ہفتہ وار اجلاس زیر صدارت میر سکندر خان ملازئی کے زیر صدرات ضلعی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔۔۔ اجلاس میں بی ایس او پجار کے مرکزی وائس چیئرمین بابل ملک بلوچ ضلعی لیبر صدر ظفر بلوچ تحصیل صدر رحمت بلوچ نثار مشوانی محمود بلوچ چاکر بلوچ امداد بلوچ ودیگر نے شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر میر سکندر خان ملازئی نے علاقائی صورتحال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں چوری ڈکیٹی اور عوام کو بنیادی ضروریات کی عدم فراہمی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا مستونگ میں انتظامیہ کا رٹ مکمل طورپر ختم ہوچکا ہے ضلع کے عوام چوروں اور ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر ہے ایک منظم سازش کی تحت ایک بار پھر مستونگ میں 2013 والے معروضی حالات پیدا کیا جارہا ہے دن دیہاڑے سر عام عوام سے لوٹ ماری اور رات کی تاریکی میں 10 سے 15 افراد پر مشتمل مسلح گروہ سٹی اور گردونواح میں گھروں کے دیواروں کو پھلانگ کرتے ہوئے گھروں میں موجود مرد حضرات کو اداروں کے نام پر ہراساں کرکے رسیوں سے باندھ کر گھروں میں باآسانی سے لوٹ ماری کرتے رہتے ہیں جو ایک تشویشناک امر ہے اب عوام اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہے عوام خود اپنے جان و مال کا حفاظت خود کرنے پر مجبور ہیں انہوں نے کہا کہ سٹی اور گردونواح میں گزشتہ کئی روز سے عوام پینے کے صاف شفاف پانی کی حصول سے محروم ہے جس سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے سالانہ کروڑوں روپے آبنوشی اسکیموں پر خرچ ہونے کی باوجود بھی عوام پینے کی پانی کیلئے ترستے رہتے ہیں جو محکمہ کی ناقص منجمنٹ کا منہ بولتا ہوا ثبوت ہے انہوں نے مزید کہا گزشتہ دو مہینوں سے سیکورٹی خدشات کو جواز بنا کر انٹرنیٹ ڈیٹا کو مکمل طورپر بند کردیا گیا جس سے طلباء و طالبات اور کاروباری حضرات کو کافی مشکلات اور مصائب کا سامنا ہے ہم مطالبہ کرتے ھیکہ ضلع میں سرگرم ملوث منظم ڈکیٹ گروہ کیخلاف فوری کارروائی اور عوام کو پینے کے پانی کی فراہمی انٹرنیٹ ڈیٹا کو فوری بحال کروائے جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں بصورت دیگر نیشنل پارٹی عوام کیساتھ ملکر ضلع میں بدامنی، بنیادی سہولیات کے عدم فراہمی کیخلاف سخت سے سخت احتجاجی مظاہرہ کا راستہ اپنائیں گے۔*
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

