کوئٹہ(این این آئی)پاکستان ڈپلومہ انجینئر فیڈریشن زراعت زون کی جنرل کونسل کااجلاس زیر صدارت صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابراہیم زہری منعقد ہوا اجلاس میں زراعت زون کے سابقہ صدر قاری باسط اور مہمان خاص اسلم کھیتران،شیر احمد علیزئی، سلطان احمد بنگلزئی، ہیب اللہ مندوخیل، شیرمحمد لہڑی، میر نعمت اللہ کرد، سید عثمان شاہ، نوید بلوچ،محمد انور لاشاری،صلاح چھلگری، درد علی شاہوانی،عزیز بازئی،عبدالغفور،مقصود احمد شاہوانی اور صوبہ بھر کے ڈپلومہ انجینئرز نے کثیر تعداد میں شرکت کی اسٹیج سیکرٹری کے فرائض صلاح چھلگری نے سرانجام دیئے۔ اجلاس میں ایجنڈے کے مطابق جنر کونسل کی میٹنگ میں اتفاق رائے سے محکمہ زراعت زون کی کابینہ تشکیل دی گئی۔ اجلاس سے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی محمدابراہیم زہری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ زراعت کے سروس رولز میں سب انجینئرز کو گریڈ 17کے پرموشن کا کوٹہ 60فیصد مختص کیا جائے میں اپنی فیڈریشن کی طر ف سے نئی کابینہ کو مبارکبادپیش کرتا ہوں ہمیں امید ہے کہ نئی کابینہ زراعت کے سب انجینئرز کے مسائل بھر پور طریقے سے حل کریگی۔سابق صدر قاری باسط نے کہا کہ بہت سے سب انجینئرز کو گریڈ16دیا گیا ہے بقایا سب انجینئرز کو گریڈ 16میں پروموشن دیا جائے اسلم کھیتران نے کہا کہ محکمہ زراعت میں ڈپلومہ انجینئرز کو مسلسل جدوجہد کے ذریعے ایک خاص مقام دلایا ہے۔ نومنتخب صدر شیراحمد علیزئی نے کہا کہ محکمہ زراعت کے سب انجینئرز کو سینارٹی کے مطابق گریڈ16دیا جائے۔نومنتخب جنرل سیکرٹری صلاح چھلگری نے کہاکہ نومنتخب کابینہ محکمہ زراعت کے تمام ڈپلومہ انجینئرز سے مشاورت کرکے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریگی۔نوید بلوچ نے کہا کہ واٹرمینجمنٹ میں تمام سب انجینئرز کو مرحلہ وار ٹریننگ کیلئے بھیج دیا جائے گا سید مہتاب علی شاہ حاجی قیوم، عبدالقدوس بنگلزئی، ہمایوں مری، ندیم احمد،عبدالرسید،اسد اللہ اوردیگر نے نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی اور امید ظاہرکی کہ نومنتخب عہدیداران پر ممبران نے جس اعتماد کا اظہارکیا ہے وہ اس پر پورااترنے کی بھر پور کوشش کریں گے آخرمیں فیصلہ کیا گیا کہ عنقریب زراعت زون کی کابینہ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

