کوئٹہ(این این آئی)جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے کوئٹہ، بلوچستان سیدندیم عالم شاہ سے مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمہ اور اقبالستان موومنٹ کے چیئرپرسن عبدالمتین اخونزادہ نے ملاقات کی۔جاپان قونصلیٹ کوئٹہ میں ہونے والی ملاقات میں کتب بینی کو فروغ دینے سمیت باہمی امور پرتفصیل سے گفتگو ہوئی۔جاپانی اعزازی قونصل جنرل سیدندیم عالم شاہ نے کہا کہ کتب بینی ذہن کو تازگی، روح کو بالیدگی اور خیالات کو توانائی بخشتی ہے، قرآن کی سب سے پہلی وحی کا آغاز لفظ ”اقراء“ سے ہوتا ہے، جس میں تعلیم کی اہمیت اور کامیابی کا بہترین راز پنہا ں ہے،تاریخ کے مطالعے سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ جب تک مسلمانوں نے علم سے تعلق جوڑے رکھا، کتب بینی کو اپنے معمول میں شامل رکھا، علم عرفان کے گوہر لٹاتے رہے،مطالعے کے شوق نے مسلم معاشرے کو نامور سائنس دان اور حکماء دیے،تاریخ شاہد ہے کہ جن قوموں نے کتابوں سے اپنا رشتہ مضبوط رکھا، وہی قومیں عروج اور ترقی حاصل کر سکیں، کتابوں کا مطالعہ ذہن کو روشنی عطا کرتا ہے، کتابوں کی صحبت میں انسان شاعر و ادیبوں، مفکروں اور داناؤں سے ہم کلام ہوتا ہے،مطالعہ کے ذریعے انسان دنیا بھر کی سیاحت کرتا ہے اور دنیا جہان کی تعلیمی،تہذیبی، سیاسی اور اقتصادی احوال سے واقفیت حاصل کرتا ہے زندگی پر کتب بینی کے گہرے اور مفید اثرات مرتب ہوتے ہیں کتاب انسان کو ایک اچھا انسان بن کر جینے کا ڈھنگ اور سلیقہ سکھا دیتی ہے لہٰذا نوجوان نسل میں کتب بینی کا شوق پروان چڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔مجلس فکر و دانش علمی و فکری مکالمہ اور اقبالستان موومنٹ کے چیئرپرسن عبدالمتین اخونزادہ نے کتب بینی عقلی و فکری ارتقاء کا ذریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کتب بینی انسانی صلاحیتیوں کو جلا بخشتی ہے،مطالعہ کی عادت ذہنی صحت کیلئے اکسیر کا درجہ رکھتی ہے اگر روزانہ بیس منٹ کسی اچھی کتاب کا مطالعہ کیا جائے تو ڈیمنشیا کی بیماری جو دماغی خلیات کو نقصان پہنچاتی ہے، جس کی وجہ سے یادداشت، سوچ اور بات چیت کیساتھ ساتھ شخصیت میں بھی تبدیلی آتی ہے کا خطرہ ڈھائی فی صد کم ہو جاتا ہے اس لیے ذہن کو صحت مند رکھنے کیلئے اچھی کتابوں کا مطالعہ ضروری ہے اگر معاشرے میں کتاب دوستی کا رشتہ مضبوط ہو جائے تو بہترین سماج کا قیام آسان ہو جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

