کوئٹہ(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے ترجمان و سابق صوبائی سیکرٹری اطلاعات شاکر محمد حسنی نے کہا ہے کہ سریاب کے عوام گرمی کے اس موسم میں بھی گیس کے سہولت سے محروم ہیں انتہائی کم پریشر رکھنے سے اہل علاقہ کو سخت مشکلات کا سامنا ہیں سریاب زون گیس آفس میں اہل آفیسران کی تعیناتی سب سے بڑا مسئلہ بن گیا ہیں کئی سالوں سے تعینات تعصب پرست اور نااہل آفیسران کی تقرری اہل علاقہ کیلئے کسی عزاب سے کم نہیں ہیں جلد سریاب کے تمام لوکل پارٹیاں عوامی نمائندگان اور اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا جائے گا جس کے بعد سڑک بلاک کرنے سمیت تمام قانونی آپشن اسعتمال کریں گے تاوقت کہ گیس کے نااہل آفیسران کا تبادلہ نہ کیاجائے انہوں نے ان خیالات کا اظہار سریاب کے لوگوں پر مشتمل ایک وفد سے بات چیت کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے حکومت کا وڑن لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی ہیں لیکن چند آفیسران لوگوں کے مشکلات کم کرنے کی بجائے عوام کو موجودہ حکومت سے متنفر کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جن کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے انہوں نے وفاقی وزیر پیٹرولیم گورنر بلوچسان وزیراعلی بلوچستان ایم این اے جمال شاہ کاکڑ اور جنرل میجر سوئی سدرن گیس کمپنی سے اپیل کی ہیں کہ سریاب زون میں اہل اور عوام دوست آفیسران کی تعیناتی عمل میں لاکر سریاب میں غریب عوام کے مشکلات کو ختم کرنے میں اپناکردار ادا کریں تاکہ سریاب زون میں مصنوعی گیس پریشر کو درست کرکے لوگوں کے مسائل کو حل کیاجاسکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

