ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جعفرآباد کے قریب ڈی جی پی ڈی ایم اے کے سیکورٹی اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے سے گاڑی کھائی میں گرنے سے 2 آر آر جی اہلکار شہیدجبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے یپولیس کے مطابق ڈی جی پی ڈی ایم اے بلوچستان گزشتہ شب جکیب آباد اور جعفرآباد میں ممکنہ سیلابی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعدواپس آرہے تھے کہ ڈیرہ اللہ یار بائی پاس ممل کے مقام پر انکی اسکواڈ کی گاڑی کا ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی الٹنے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں آر آر جی کے2اہلکار سفر خان ڈومکی سکنہ ڈیرہ مراد جمالی اور غلام فرید بگٹی سکنہ شاہی چوکی موقع پر شہید جبکہ تین اہلکار شدید زخمی ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس سمیت ضلعی افسران فوری طورپر جایے حادثہ پہنچ گئے واقع میں ہلاک ہونے اور زخمیوں کو فوری طورپر لیبر ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد مزید علاج کیلئے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا جبکہ واقع میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی لاشیں ان کے علاقوں کو روانہ کر دی گئی جہاں انکی سرکاری اعزاز کے ساتھ انکی تدفین کی جائے گی

