اوتھل (این این آئی)بلوچستان کے پرامن ضلع لسبیلہ میں 6 اگست سے معطل انٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہ ہوسکی تفصلات کے مطابق بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات صادر کرنے کے بعد بلوچستان کے بعض پرامن علاقوں میں جزوی طور انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی لیکن بلوچستان کے پرامن ضلع لسبیلہ میں 6 اگست کو معطل انٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہ ہوسکی انٹرنیٹ سروس بندش کے سبب طلبہ، آن لائن کاروبار سے وابستہ افراد روزمرہ کے کام کرنے والے شہری شعبہ صحافت سے وابستہ صحافیوں کو بھی خبروں کی ترسیل، موبائل سروس کے ذریعے آن لائن ٹرانزیکشن میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اس حوالے سے لسبیلہ کے شہریوں کا کہنا ہے کہ لسبیلہ میں ایک ماہ سے انٹرنیٹ سروس بندش کو ہونے والے لیکن تاحال سروس بحال نہ ہوسکی ہیں جس سے ہمیں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہیں عوامی حلقوں نے حکومت بلوچستان اور ضلعی انتظامیہ لسبیلہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کا پرامن ضلع لسبیلہ میں انٹرنیٹ بحالی کے لیے جلد از جلد اقدامات کئیے جائے تاکہ آن لائن کاروباری شخصیات طلباء و صحافیوں مشکلات کا ازالہ ہوسکے.

