اوستہ محمد پولیس نے فائرنگ تبادلے کے بعد خطرناک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا

اوستہ محمد(این این آئی)ضلع اْوستہ محمد پولیس کی بڑی کامیابی۔ پولیس مقابلے میں خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و مسروقہ موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سرکل اْوستہ محمد محمد داؤد کھوسہ کی زیرِ نگرانی ایس ایچ او تھانہ سٹی اْوستہ محمد عبدالرؤف جمالی نیبروقت کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی دانش علی رند و پولیس پارٹی کے ہمراہ کامیاب مقابلہ کیا۔ کارروائی کے دوران ڈکیتی کے مقدمے میں مطلوب خطرناک ملزم وسیم عرف وسو ولد دوست عرف دوسو قوم ببر ساکن جان کالونی اْوستہ محمد فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار کرلیا گیا۔ ملزم سے ڈکیتی شدہ CD70 موٹر سائیکل اور بغیر لائسنس لوڈڈ ٹی ٹی پسٹل برآمد ہوا۔ملزم کے خلاف موٹر سائیکل ڈکیتی کا مقدمہ پہلے سے درج تھا۔ پولیس مقابلے اور سرکاری امور میں مداخلت اور غیرقانونی اسلحہ رکھنے پر مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس اْوستہ محمد کی بروقت اور دلیرانہ کارروائی نے شہریوں کو ایک خطرناک ملزم سے نجات دلائی۔اس موقع پر ایس ایچ او روف جمالی نے کہا کہ قانون شکن عناصر کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔شہر کا امن و امان خراب کرنے والے کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں