کوئٹہ(این این آئی) سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، کوئٹہ میں آج ایک اہم ووٹر آگاہی سیشن منعقد ہوا.اس موقع پر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان، جناب علی اصغر سیال نے یونیورسٹی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طالبات کو انتخابات کی اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے یہ سیشن منعقد کیا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی انتخابی عمل میں شرکت نہایت اہم ہے اور اس عمل میں یونیورسٹیاں کلیدی کردار ادا کر سکتی ہیں۔ جناب علی اصغر سیال نے کہا کہ نوجوانوں، بالخصوص طالبات کی متحرک شرکت نہ صرف انتخابی عمل کو مؤثر بنا سکتی ہے بلکہ خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن میں موجود خلا کو بھی کم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین اپنا ووٹ رجسٹر کروائیں اور انتخابات میں بھرپور حصہ لیں تو اس سے ووٹر ٹرن آؤٹ میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ وائس چانسلر سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی، ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد، منصفانہ اور شفاف انتخابات جمہوریت کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے نوجوان نسل پر زور دیا کہ وہ انتخابات کے عمل میں سرگرمی سے حصہ لیں اور جمہوریت کے سفیر بنیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کو چاہیے کہ وہ نہ صرف خود ووٹ کا اندراج کروائیں بلکہ اپنے اردگرد کے لوگوں کو بھی اس قومی فریضے کی ادائیگی کے لیے شعور دیں تاکہ ایک مضبوط اور باشعور معاشرہ تشکیل دیا جا سکے۔ یہ ووٹر آگاہی سیشن سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی اور صوبائی الیکشن کمیشن بلوچستان کے اشتراک سے منعقد کیا گیا، جس کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کرنا اور انہیں قومی دھارے میں شامل کرنا تھا. اس موقع پر ڈائریکٹر الیکشنز، جناب عبداللہ، ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن، جناب نعیم احمد، اور ڈپٹی ڈائریکٹر الیکشنز، محترمہ عالیہ نظر نے بھی طالبات سے خطاب کیا۔ انہوں نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے آئینی کردار اور انتخابی نظام پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ مقررین نے طالبات کو ووٹر رجسٹریشن کے مراحل، انتخابی فہرستوں میں اندراج، اور شفاف انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی ذمہ داریوں سے بھی آگاہ کیا۔ تقریب کے اختتام پر صوبائی الیکشن کمشنر جناب علی اصغر سیال اور وائس چانسلر ڈاکٹر روبینہ مشتاق نے ایک دوسرے کو یادگاری شیلڈز کوبھی پیش کیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

