اوستہ محمد(این این آئی) ایگزیکٹو انجینئر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکراللہ بلوچ نے کہا ہے کہ استامحمد کی عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں درپیش مشکلات کے تدارک کے لیے صوبائی وزیر لائیو اسٹاک سردار زادہ فیصل خان جمالی کی خصوصی ہدایات اور کاوشوں سے بہتر اور دیرپا اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔شہر کے مختلف وارڈز اور محلوں میں نئی پائپ لائنیں بچھائی جا رہی ہیں جن کی تنصیب کے بعد عوام کو ان کی دہلیز پر صاف پانی میسر آئے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے استامحمد کے مختلف محلوں میں جاری ترقیاتی کاموں کے معائنے کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیاانہوں نے بتایا کہ صوبائی وزیر سردار زادہ فیصل خان جمالی کی ہدایت پر واٹر سپلائی فیز ون کی لائنوں کی مرمت کا کام مکمل کر لیا گیا ہے، جس کی نگرانی وہ خود اور انجینئر ریاض احمد جمالی کر رہے ہیں۔ اس موقع پر عبدالکریم پلال، کونسلر ڈاکٹر عطا اللہ جمالی، الطاف حسین پلال، اسرار احمد پلال، استاد خان محمد عمرانی اور سرفراز پلال بھی موجود تھے۔ایکسئین پی ایچ ای شکراللہ بلوچ نے مزید کہا کہ استامحمد کے مختلف علاقوں جن میں پلال گلی، چانڈیہ محلہ، شہید مراد کالونی، تنیہ محلہ اور دیگر شامل ہیں، ریاض احمد جمالی کی دن رات محنت کے نتیجے میں پانی کی سپلائی بحال کر دی گئی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہر کے تمام بوسیدہ پائپ لائنوں کی مرمت اور نئی لائنوں کی تنصیب کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا تاکہ عوام کو بنیادی سہولت کی فراہمی میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقیاتی عمل کی میں خود و انجینئر ریاض احمد جمالی نگرانی کر رہے ہیں جبکہ معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

