لورالائی (این این آئی) پشتونخوا نیشنل عوامی پارٹی ضلع لورالائی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے جب سے پشتون وطن میں زمینداری کا سیزن شروع ہؤا ہے دن کی روشنی میں عصر کے پانچ بجے کے بعد لورالائی میں ھر قسم کا ٹرانسپورٹ مصنوعی دہشتگردی کے آڑ میں بند کر کے ریاستی حکمران پشتون عوام کے معاشی قتلِ عام کے درپے لگے ہوئے ہیں جن کی ہر حال میں مزاحمت کرینگے۔اور آس کے خلاف پشتون عوام کو منظم اور آگاہی کے پروگرام شروع کرینگے۔پارٹی اپنے عوام اور کارکنوں کی طاقت سے اس ظلم اور دہشت کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریگی۔۔انہوں نے کہا کہ پشتونوں کو اللہ تعالیٰ نے جنت نظیر سرزمین اور اس میں کھربوں ڈالرز کے قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے استعماری ریاستکی ان معدنیات پر قبضے کی کے لیے غیر آئینی اور غیر قانونی مائنز آور منرلز بل کی آڑ میں اس قسم کی پشتون دشمن اقدامات کرکے قبضے کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں جس کی پارٹی کسی بھی صورت میں اجازت نہیں دیگی۔انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد لورالائی پارٹی کے اعلیٰ زمہ دار ادارے کا اجلاس طلب کر کے ٹرانسپورٹروں اور زمینداروں اور پشتون عوام کے معاشی قتلِ عام پر ایک پرامن احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا جائیگا اور اس کے بعد تحریک کو مزید وسعت دینے کے لیے دوسری جمہوری سیاسی پارٹیوں اور دیگر ٹرانسپورٹ،تاجران اور زمینداروں کے تنظیموں کا اجلاس طلب کر کے آئندہ کے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔انہوں نے پارٹی کارکنوں کو ہدایات جاری کی کہ اس مظاہرے اور تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے عوامی سطح پر آگاہی مہم اور جہدوجہد ابھی سے شروع کریں اور بلآخر تحریک کو صوبائی اور ملکی سطح پر وسعت دی جائیگی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

