نصیرآباد میں ڈاکووں نے پولیس کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد میں ڈاکووں نے پولیس کو اپنا ٹارگٹ بنا لیا بگا لانڈھی میں دوران گشت پولیس اہلکار سے سرکاری اسلحہ موٹر سائیکل چھین لی گئی جبکہ ڈیرہ مراد جمالی میں ڈی آئی جی پولیس کے ڈرائیور سے موٹر سائیکل چھین لی دوسرے پولیس اہلکار سے موٹر سائیکل چھینے کے دوران مذاحمت۔اہلکار کی فائرنگ سے ڈاکو فرار چوتھے واقعے میں ایک عام شہری سے موٹر سائیکل چھین لی گئی موٹر سائیکلوں کے چھینے کے اچانک واقعات پر عوام میں گہری تشویش پھیل گئی پولیس کے مطابق نصیرآباد پولیس تھانہ لانڈھی شریف کی حدود بگا لانڈھی کے مقام پر دوران ڈیوٹی پولیس اہلکار سے مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر انسے سرکاری اسلحہ موٹر سائیکل موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی سٹی میں ڈی سی افس کے قریب ڈی آئی جی پولیس کے ڈراییور نادرعلی مغیری سے ڈاکووں نے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے اسی دوران ڈاکووں نے پولیس اہلکار الہی بخش گولہ سے موٹر سائیکل چھینے کی کوشیش کی تاہم پولیس اہلکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ڈاکووں پر فائرنگ کر دی جس کے باعث ڈاکووں ناکام ہو گئے اور فرار ہوگئے جبکہ ڈیرہ مراد جمالی ایریگشن افس کے قریب یکپاسی مسجد کے مقام پر مسلح ڈاکو گن پواینٹ پر غواث بخش نیچاری سے موٹر سائیکل موبائل نقدی چھین کر فرار ہوگئے ڈیرہ مراد جمالی میں بڑھتے ہوئے موٹر سائیکلوں کے چھینے کے واقعات پر عوامی حلقوں مین گہری تشویش پاء جارہی ہے اور انکا مطالبہ ہے ان واقعات میں ملوث ملزمان کو فوری طورپر گرفتار کرکے امن قائم کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں