ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی)ڈی آئی جی نصیرآباد رینج کیپٹن عاصم خان کے خصوصی احکامات و ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی ہدایات پر ایس ڈی پی او سرکل سٹی اے ایس پی محمد طیب اقبال کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس نصیرآباد میں 12ربیع الاول کے حوالے سے امن کمیٹی اورسیرت میلاد کمیٹی کے ممبران و دیگر کے ہمراہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس ڈی پی او سرکل چھتر غلام حیدر منجھو، سیکیورٹی انچارج نصیرآباد انسپکٹر نور احمد ڈومکی، ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی انسپکٹر غلام علی کنڈرانی، ایس ایچ او پولیس تھانہ منجھو شوری سب انسپکٹر بہادر علی ڈومکی، اسپیشل برانچ اسٹاف اور متعلقہ ایس ایچ اوز سمیت امن کمیٹی اور میلاد کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اے ایس پی محمد طیب اقبال نے میٹنگ میں شریک امن کمیٹی اور میلاد کمیٹی کے ممبران سے ماہ ربیع الاول کے دوران امن وامان اور محافلِ میلاد و جلوسوں کی سکیورٹی کے متعلق رہنماؤں سے تبادلہ خیال کیا اور اس ضمن میں رہنماؤں سے مسائل و تجاویز دریافت کی۔ اس موقع پر اے ایس پی محمد طیب اقبال کی جانب سے عید میلادالنبی کی نسبت سے منعقد ہونے والی ریلیوں اور محافلِ میلاد میں ضلع پولیس کی جانب سے بھرپور سیکیورٹی انتظامات کرنے کا عزم ظاہر کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے پیارے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ کی آمد کی نسبت سے ماہِ ربیع الاوّل مسلم امہ کے لیے خوشیوں کا مہینہ ہے جس میں امن وامان بحال رکھنے کیلئے ضلع نصیرآباد پولیس کی جانب سے خصوصی سیکیورٹی پلان تشکیل دے کر سیکیورٹی کے سخت اقدامات کیے جائیں گے، دوسری جانب تمام شرکاء نے انتظامیہ سے تعاون کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے نصیرآباد پولیس کے اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

