کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی

کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ میں گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں مختلف علاقوں کو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان سلمان احمد صدیقی کے مطابق آج (منگل) کو کلی ماری مگل آباد ایسٹرن بائی اس پر گیس پائپ لائن کی مرمت کے سلسلے میں جھل اسٹاپ،ملحقہ علاقے، زہری اسٹریٹ، ماری اسٹریٹ اور اطراف کے علاقے اور منگل اسٹاپ کو گیس کی فراہمی صبح 10بجے سے دوپہر 1بجے تک بند رہے گی۔ اس دوران صارفین کو درپیش انے والی زحمت کے لیے ادارہ معزرت خواہ ہے اور صارفین سے گذارش کی جاتی ہے کہ ان چھ گھنٹوں کے لیے متبادل ایندھن کا انتظام کر لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں