کوئٹہ(این این آئی)اینٹی کرپشن بلوچستان نے سابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کیو ڈی اے کے خلاف 26بوگس پلاٹس کی الاٹمنٹ کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن بلوچستان عبدالواحد کاکڑ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر شیخ منیر احمد اور تفتیشی افسر شاہ محمد مندوخیل نے کیو ڈی اے میں جعل سازی،اختیارات کے غلط استعمال اور اصل ریکارڈ غائب کرنے پر زاہد حسین بگٹی سابق ڈائریکٹر ٹاؤن پلاننگ کیوڈی اے اورسابق ڈائریکٹر اسٹیٹ کمرشل کیوڈی اے کوئٹہ کے خلاف تحقیقات مکمل کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ایف آئی اے کے مطابق زاہد حسین بگٹی نے ہزار گنجی کمپلیکس کا اصل ریکارڈ(نقشہ جات) غائب کیے اینٹی کرپشن ٹیم زاہد حسین کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار رہے ہیں اس کیس میں مزیدگرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔

