تمبو پولیس نے ایرانی خشک دودھ، چھالیہ اور پان پراگ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

تمبو(این این آئی)ڈی آئی جی نصیرآباد کیپٹن ریٹائرڈ عاصم خان و ایس ایس پی نصیرآباد غلام سرور بھیو کی خصوصی ہدایات و احکامات کی روشنی میں پولیس تھانہ شہید نذیر احمد عمرانی منگولی کی کامیاب کارروائی بلاک ریڈ چیکنگ کے دوران کلٹس کار سے ایرانی خشک دودھ مضرصحت غیر ملکی چھالیہ اور پان پراگ برآمد دو ملزمان گرفتاراسمگلنگ کی کوشش ناکام اے ایس پی ایس ڈی پی او سرکل سٹی محمد طیب اقبال کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ منگولی محمد عمر اعوان نے اپنی ٹیم سب انسپکٹر محمد رفیق لانگاہ اور دیگر ملازمان کے ہمراہ کامیاب کاروائی کرتے ہوئے بلاک ریڈ چیکنگ کے دوران کلٹس کارگاڑی نمبر ALT-320 کو روک کر گاڑی سے 11 کٹہ ایرانی خشک دودھ جبکہ 06 پارسل چھالیہ وزنی 60 کلو گرام اور 208 پیکٹ غیر ملکی پان پراگ برآمد کرکے ملزمان عطاء اللہ،عمران اقوام بڑیچ کو گرفتار کرکے گاڑی اپنی تحویل میں لے کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی مزید قانونی کاروائی منگولی پولیس کررہی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں