لیویز تھانہ جھل مگسی کی کامیاب کاروائی ملزم گرفتار

گنداواہ جھل مگسی( این این آئی) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھل مگسی سید رحمت اللّہ شاہ کی خصوصی ہدایات پر عملدرآمدکرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر جھل مگسی فہد شاہ راشدی رسالدار میجر عبدالحکیم ابڑو، ایس ایچ او لیویز تھانہ جھل مگسی, نائب رسالدار صوبہ خان چنجنی، ایس ایچ او لیویز تھانہ کوٹ مگسی رسالدار صابر حسین مگسی ودیگر لیویز فورس کی ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع موصول ہونے پر مشترکہ کارروائی عمل میں لاکر لیویز تھانہ جھل مگسی کو مطلوب ملزم عبدالرحیم ولد شاہ میر قوم جتک / بروہی سکنہ گاوْں کھتور کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا مزید تفتیش لیویز فورس جھل مگسی کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں