لورالائی(این این آئی)رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طور اوتمانخیل نے کہا ہے کہ لورالائی کی ترقی اور خوشحالی سڑکوں کی تعمیر کا کام مکمل ہونا نہایت اہم ہے ضلع میں انفراسٹرکچر کی بہتر ترقی اور خوشحالی کا دارومدار سڑکوں کی تعمیرات کی بہتر کارکردگی پر منحصر ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں لورالائی ٹو سنجاوی روڈ اور لورالائی کے گردنواں میں سڑکوں کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا معا ئنہ کیا معائنہ کے دوران رکن صوبائی اسمبلی حاجی محمد خان طوراوتمانخیل نے آفیسران سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تعمیرات میں کارکردگی کو مذید بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں حاہل رکاوٹیں ختم ہوں انہوں نے کہا کہ لورالائی ضلع دور دراز اور پھیلے ہوئے علاقوں پر مشتمل ہے لہذا ان علاقوں میں رہنے والے افراد کو جتنی بھی زیادہ سہولیات میسر کریں تو ان کے کہی مساہل ان کے دہلیز پر ہی حل ہونگے ایم پی از نے مذید کہا کہ ضلع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے میعار پر کسی بھی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی انہوں نے آفیسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکمہ آفیسران اپنے اپنے جائے تعیناتی پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ا غیر حاضری پرہان کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی اسی طرح اگر ٹھیکداران بھی غفلت یا ناقص میٹریل کے استعمال کا مرتکب پائے گئے تو اس کے خلاف بھی سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی انہوں نے کہا کہ تمام جاری منصوبوں کے حوالے سے حاہل تکنیکی مساہل کی بھی نشاندھی اسی رپورٹ میں کریں تاکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار میں سستی نا رہے انہوں نے مذید کہا کہ تمام جاری منصوبوں پر معیار کا خاص خیال رکھا جائے کیونکہ معیار کے حوالے سے ایک فیصد بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا اور اس حوالے سے ترقیاتی منصوبوں کی مانیٹرنگ میں خود بھی کرونگا اور تمام آفیسران بھی یہ یقینی بناہے کہ جاری اسکیمات کی مانیٹرنگ ہو۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی اور خوشحالی انفراسٹرکچر کی بہتری اور صوبے کے عوام کو جدید سہولیات چاہے روڈز سیکٹر ہو یا بلڈنگ سیکٹر میں ہوں آفیسران کی زمہ داری ہے اور اس زمہ داری کو احسن طریقے سے نبھانا ہمارا نصب العین ہونا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

