ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) صحبت پور کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا زخمی کو فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس کے مطابق صحبت پور پولیس تھانہ عادل پور کی حدود میں مسلح افراد کی فائرنگ سے عبدالباقی کھوسو شدید زخمی ہوگئے ملزمان فرار ہوگئے واقع کے بعد پولیس جاے وقوع پر پہنچ گئی پولیس نے زخمی کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ واقع کی تحقیقات شروع کردی گئی۔

