لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)دعوت اسلامی کے تحت ڈام میں جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں عظیم الشان کشتی ریلی کھلے سمندر میں سرکار کی آمد مرحبا کی دھومیں مچاتی ہوئی نکالی گئی سمندر کی فضا مرحبا یامصطفی کے نعروں سے گونج اٹھا کشتی ریلی سے مبلغ دعوت اسلامی مولانا محمد عرفان عطاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن میلاد کی خوشی درحقیقت تعظیم مصطفی ﷺ ہے اور اس کا حکم قرآن کریم میں بھی موجود ہے، چاند اور تارے سمیت کائنات کی ہر شے نبی رحمت ﷺ کے نور سے روشن ہیں، آپ ﷺ کی شان جیسی ہے، ویسی شان بیان کرنا کسی کے بس کی بات نہیں، جس طرح تعریف و توصیف کا حق ہے، کوئی بھی حضور ﷺ کی تعریف و توصیف ادا نہیں کرسکتا، اگر سرکار ﷺ کو اللہ پاک پیدا نہ فرماتا تو یہ آسمان بھی نہ ہوتے۔ جشن میلاد خوشی کا موقع ہے اور اس موقع پر روشنی کرنا لوگوں کا معمول رہا ہے،کسی چیز کا شریعت میں منع نہ ہونا خود دلیل جواز ہے، کوئی شخص یہ ثابت نہیں کرسکتا کہ جشن میلاد کی خوشی میں روشنی کرنا منع ہے۔ امیر اہل سنت نے کہا کہ جشن میلاد منانے کا طریقہ ہمیں علماء و صلحاء نے سکھایا ہے، لہٰذا اپنی عمارتوں، گھروں، گلی محلوں اور سڑکوں کو سجائیں اور ساتھ ہی اپنے دل کو بھی سجائیں، دل کی سجاوٹ توبہ کرکے اور سنتوں پر عمل کر نے ہوگی، نیک و صالح لوگ جس کام کو اچھا سمجھیں وہ اللہ پاک کے نزدیک بھی اچھا ہے، ایسا عمل مستحب کا درجہ رکھتا ہے، اگر اس میں ریاکاری یا دکھاوا نہ ہو اور یہ اللہ پاک کی رضا کیلئے ہو تو وہ عمل باعث ثواب ہے۔کشتی ریلی میں دعوت اسلامی کے زمہ داران ،علاقائی معززین،ماہیگیروں ،،شہریوں ،صحافی حضرات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آخر میں صلاة وسلام اور دعا ہوئی
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

