بے گناہ انسانوں کی جان لینے والے انسان کہلانے کے قابل نہیں ہیں،میرشعیب نوشیروانی

کوئٹہ(این این آئی)صوبائی وزیر خزانہ ومعدنیات میر شعیب نوشیروانی نے گزشتہ روز بلوچستان نیشنل پارٹی کے شاہوانی اسٹیڈیم میں ہونے والے جلسے میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سفاکیت اور انسانیت سوز واقعات کو ئی ذ ی شعورانسان برداشت نہیں کرسکتے ہیں کیونکہ اس طرح کے بے گناہ انسانوں کی جان لینے والے انسان کہنے کے قابل نہیں ہے ہماری حکومت اور قانون نافذ کرنیوالے ادارے دہشت گردوں کے ناپاک مذموم عزائم کو ہر صورت میں ناکام بنا ئیں گے کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دینگے ان عناصر کی سرکوبی کیلئے ہمارے آپس میں اتحاد اور معاونت کی ضرورت ہے تاکہ دہشتگردی کے ناسور کی بیخ کنی کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے دہشت گردانہ واقعہ جمہوری اقدار اور قومی اتحاد پر حملہ ہے، تاہم ایسے واقعات ہمارے حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتے ہیں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی نے دھماکے میں قیمتی جانوں کی ضیا پر افسوس کا اظہار کیا اور لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج معالجے میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں