وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار منیر احمد کو گیس کے بل میں 15312 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا

کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے احکامات پر درخواست گزار منیر احمد کو گیس کے بل میں 15312 روپے کا ریلیف فراہم کر دیا گیا۔شکایت گزار منیر احمد نے بتایا کہ متعلقہ ادارے نے ان کا میٹر تبدیل کیا اور انہیں 25,470 روپے کا بل بھیجا، جس میں موجودہ چارجز 6745 روپے شامل تھے۔انہوں نے بل کی درستگی کے لیے متعلقہ ادارے سے متعدد بار رجوع کیا، لیکن کوئی مثبت جواب نہ ملا۔ لہٰذا، انہوں نے اپنے مسئلے کے جلد ازالے کے لیے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے عدم توجہی اور تاخیر کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی جلد کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کے گیس بل کی درستگی کر دی، جس سے درخواست گزار کو 15312 روپے کا ریلیف فراہم ہوا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں