کوئٹہ(این این آئی)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن سی اینڈ ڈبلیو بلوچستان یونٹ کاایک اجلاس چیئرمین محمد قاسم کرد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں تنظیمی امور زیر غور لائے گئیں اجلاس میں عہدیداروں نے واضح کیا کہ محکمے میں امیر محمدکاکڑ کی صدارت میں جو سی اینڈ ڈبلیو یونٹ تشکیل دیا گیا تھا اس میں کلرک برادری اور درجہ چہارم ملازمین کی مشترکہ کابینہ تشکیل دی تھی اب جبکہ عرصہ ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرنے پر تمام کلرک عہدیداروں نے تنظیم میں ہٹ دھرمی اختیا کرتے ہوئے نہ تنظیمی سرگرمیوں میں حصہ لیا اور نہ ہی ایسوسی ایشن کو چندہ دیتے تھے تنظیم میں فرد واحد کلرک صرف صدر تھے صدر کو ہم عہدیداروں ے اس ہٹ دھرمی کی بار بار شکایت کی مگر صدر کوئی خاص ایکشن نہ لیتے ہوئے ٹال مٹول سے کام لیتے رہے اس رویئے سے ہم عہدیداران ان کلرکوں سمیت صدر کے اس رویے سے دلبرداشتہ ہوکر اس نتیجے پر پہنچے کہ انکے ساتھ مزید تنظیم میں رہنا مشکل اور محال ہوگیا ہے جس کی بناء پر متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا اپیکا سی اینڈ ڈبلیویونٹ امیر کاکڑ گروپ سے صوبائی،ضلعی اور تمام یونٹوں کے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کرتے ہیں اور ایسوسی ایشن کے صدر کو انتباہ کرتے ہیں کہ آئندہ مندجہ ذیل مستعفیٰ ہونے والے عہدیداورں کے نام کو کسی بھی تنظیمی سرگرمیوں میں استعمال نہ کریں اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے کیلئے بہت جلدا جلاس بلایا جائے گا مستعفی ہونے والوں میں چیئرمین محمد قاسم کرد، سرپرست اعلیٰ سعید احمد دہورا، جنرل سیکرٹری ہدایت اللہ،نائب صد ردوئم ملک رشید، نائب صدر سوئم نعمت اللہ، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری علی احمد دہوار، ڈپٹی ایڈیشنل سیکرٹری داود خان ڈپٹی گارڈین ارشد جاوید، آفس سیکرٹری خدائے نظر، ڈپٹی آفس سیکرٹری اول دین محمد،ڈپٹی آفس سیکرٹری دوئم محمدعالم، ایڈیشنل فنانس سیکرٹری محمد حیات،ڈپٹی سپورٹس سیکرٹری محمد ندیم، سیکرٹری انفارمیشن محمد انور، ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری محمداقبال،پریس سیکرٹری آدم خان، ڈپٹی پریس سیکرٹری غلام ربانی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- بلوچستان میں بدامنی کی ذمہ داری حکمرانوں کی غلط پالیسیوں پر عائد ہوتی ہے، حافظ منیر حسین احمد
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ملک فدا الرحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
- بلوچستان میں 250افرادگاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کے شوقین نکلے
- دہشتگرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں، سیدال خان ناصر
- بلوچستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس دہشتگردی کے مکمل خاتمے، پائیدار امن کے قیام اور بلوچستان کے روشن مستقبل کی جانب ایک فیصلہ کن پیش رفت ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
- صدر ٹرمپ کی حیرت اور ایرانیوں کے آنسو
- صدر ٹرمپ اور ہمارے حکمران
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد …(2)
- پاکستان، قطر کا امریکا اور ایران سے رابطہ، جنگ روک کر معاہدے کے تحت مذاکرات پر زور
- فرانس کا آبنائے ہرمز کے بجائے شام کے راستے تیل و گیس کی ترسیل میں کا منصوبہ

