اوستہ محمد (این این آئی)ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے جہانزیب خان نے کہا ہے کہ اوستہ محمد سمیت جعفرآباد، نصیر آباد، صحبت پور میں فی الوقت سیلاب کا کوئی خطرہ نہیں تاہم ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے انتظامات کو اسٹینڈ بائی رکھا ہوا ہے ایریگیشن اور ڈرینیج سمیت تمام متعلقہ محکموں کو کسی قسم کی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ہدایات دی گئی ہیں اور انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے صوبائی وزیر لائیوسٹاک سردارزادہ میر فیصل خان جمالی کی زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مون سون کی غیر معمولی بارشوں اور کلاوڈ برسٹ سے پیدا ہونے والی صورتحال اگرچہ تشویشناک ہے تاہم بلوچستان کو سیلاب کو خطرہ نہیں گڈو اور سکھر بیراج پر پانی کی سطح معمول کے مطابق ہے البتہ پنجند سے آنے والا سیلابی ریلہ کہیں اونچے اور اکہیں نچلے درجے کے سیلاب کا سبب بن سکتا ہے ادھر سندھ حکومت نے دریا کے کمزور پشتو ں کی مرمت اور انہیں مزید اونچا کرنے کا کام جنگی بنیادوں پر شروع کر رکھا ہے پنجاب سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق دریائے راوی چناب ستلج اور جہلم میں جاری سپر فلڈ میں بتدریج کمی آرہی ہے تاہم پی ڈی ایم نے ڈزاسٹر کی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے ریلف آپریشن کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردارزادہ میر فیصل خان جمالی نے کہا کہ قدرتی آفات کی انتظام کاری میں متعلقہ اداروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے بلاوجہ خوف وحراس کا ماحول نہ بنایا جائے سوشل میڈیا پر ڈس انفارمیشن سے نفسیاتی دباؤ بڑھ جاتا ہے لوگ اطمینان رکھیں ادارے عوام کے تحفظ کے لئے کام کر رہے ہیں اب تک کے حالات معمول کے مطابق ہیں اور انشاء اللہ صورتحال میں بہتری کے امکانات ہیں لیکن اگر خدانخواستہ سیلابی صورتحال کا سامنا ہوا تو اسکے لیے پوری طرح تیار ہیں اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے صورتحال کو مانیٹر کرتے کے لئے فلڈ کنٹرول روم ہمہ وقت متحرک ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے سمیت ہیلتھ اور متعلقہ اداروں نے یہاں کیمپ کیا ہوا ہے اجلاس میں ڈپٹی کمشنر اسسٹنٹ کمشنر سمیت تمام ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- بلوچستان میں بدامنی کی ذمہ داری حکمرانوں کی غلط پالیسیوں پر عائد ہوتی ہے، حافظ منیر حسین احمد
- وزیر اعلیٰ بلوچستان کا ملک فدا الرحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
- بلوچستان میں 250افرادگاڑیوں کی منفرد نمبر پلیٹس کے شوقین نکلے
- دہشتگرد عناصر ملک کے امن و استحکام کو نقصان پہنچا کر اپنے مذموم عزائم کی تکمیل چاہتے ہیں، سیدال خان ناصر
- بلوچستان اپیکس کمیٹی کا اجلاس دہشتگردی کے مکمل خاتمے، پائیدار امن کے قیام اور بلوچستان کے روشن مستقبل کی جانب ایک فیصلہ کن پیش رفت ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان
- صدر ٹرمپ کی حیرت اور ایرانیوں کے آنسو
- صدر ٹرمپ اور ہمارے حکمران
- ناجائز رزق سے پلی ہوئی اولاد …(2)
- پاکستان، قطر کا امریکا اور ایران سے رابطہ، جنگ روک کر معاہدے کے تحت مذاکرات پر زور
- فرانس کا آبنائے ہرمز کے بجائے شام کے راستے تیل و گیس کی ترسیل میں کا منصوبہ

