کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار سلطان کا تین ماہ سے زیرِ التواء پاسپورٹ دو دن میں فراہم کروا دیا گیا۔درخواست گزار سلطان نے بتایا کہ وہ پچھلے تین ماہ سے پاسپورٹ آفس کے چکر کاٹ رہے تھے۔تمام ڈاکومنٹس پورے ہونے کے باوجود ناقابل برداشت تاخیر کی جا رہی تھی۔بلاوجہ ان کا کیس عدم توجہی کا شکار رہا۔آخر کار مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کو انکا پاسپورٹ بلا کسی تاخیر کے جلد فراہم کیا جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کو انکا پاسپورٹ فراہم کر دیا۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

