اوستہ محمد (این این آئی)میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کے ملازمین گزشتہ دو ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے کے باعث کام چھوڑ کر ہڑتال پر بیٹھ گئے۔ ملازمین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی سے ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہیں اور وہ شدید معاشی مشکلات سے دوچار ہیں۔دوسری جانب صفائی ستھرائی کے عملے کے ہڑتال پر جانے کے بعد شہر میں گندگی کے ڈھیر لگ گئے ہیں جبکہ سیوریج کا پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہونے سے عوام کو سخت تکالیف کا سامنا ہے۔اہم بات یہ ہے کہ 6 ستمبر کو عید میلادالنبی کا بابرکت دن منایا جائے گا، جس کے سلسلے میں جلسے اور اجتماعات منعقد ہوں گے۔ اس صورتحال میں شہریوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مذہبی تقریبات متاثر ہو سکتی ہیں۔عوام اور سماجی حلقوں نے حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ میونسپل ملازمین کی تنخواہیں فوری طور پر ادا کی جائیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں دوبارہ سرانجام دے سکیں اور شہر کی حالت بہتر ہو سکے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- حب: پاکستان ایران سرحدی تجارت کے فروغ پر ٹی ڈی اے پی کا ویبینار، گبد ریمدان اور تفتان بارڈر کھولنے، پھنسے کنٹینرز کی بحالی اور کولڈ اسٹوریجز کے قیام کا مطالبہ
- معاشرے میں کسی کی صلاحیت کو پہچاننا، اس کی محنت یا خدمت کا اعتراف کرنا بذات خود ایک بڑی سماجی خدمت ہے،گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل
- جمعیت علماء اسلام اختلاف رائے کو جمہوریت کا حسن سمجھتی ہے، سینیٹر مولاناعبدالواسع
- علاقے کے عوام کو درپیش مشکلات کا جلد خاتمہ ممکن بنانے کیلئے چشمہ پل کی تعمیراتی کام میں مزید تیزی لائی جائے،صوبائی وزیر میر سلیم احمد کھوسہ
- یونیسف کے پاکستان میں کنٹری آفس کے سیکیورٹی مینیجر پی سی او سید احمد عبداللہ کا بلوچستان کانسٹیبلری ہیڈ آفس کا دورہ
- روبینہ خالدسے سابق سینیٹر روزی خان کاکڑکی ملاقات
- بی ایس ڈی آئی پروگرام،نوجوانوں کیلئے 32 ہزار سے زائد روزگار کے مواقع پیدا کیے گئے
- کوئٹہ اور گردونواح میں صفائی کی ابتر صورتحال شہریوں کیلئے وبال جان بن چکی،مولانا عبدالرحمن رفیق
- آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ، ستمبر میں 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی آمدن خوش آئند ہے،سینیٹر محمد عبدالقادر
- گوادر میں پاک چین مشترکہ منصوبے کا سنگ بنیاد، گدھوں کا گوشت اور کھالیں چین برآمد ہوں گی

