ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) بختیارآباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔ لیویز کے مطابق جمعرات کو لیویز تھانہ بختیار آباد کی حدود گوٹھ لوپی بھنڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے ایک شخص علی بابا ولد صحبت خان مغیری کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

