تربت (کیچ رپورٹ مبارک علی) آل پارٹیز کیچ کے رہنماؤں نے تربت پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے دیگر اضلاع کی طرح کیچ میں بھی 8 ستمبر کو پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جائے گی تاکہ سانحہ کوئٹہ کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈ کرایا جا سکے۔
رہنماؤں نے بتایا کہ بلوچستان بھر کے انجمن تاجران، طلبہ تنظیموں، مذہبی جماعتوں، وکلاء برادری، سماجی شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے اس احتجاج کی حمایت کی ہے۔ ان کے مطابق ٹرانسپورٹرز نے بھی گاڑیاں بند رکھنے کی یقین دہانی کرائی ہے جبکہ بارڈر ٹریڈ سے منسلک گاڑی مالکان، یونینوں اور کمیٹیوں نے مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے۔
رہنماؤں نے کہا کہ یہ احتجاج جمہوری سیاسی کارکنوں کے خلاف پرتشدد اقدامات کے خلاف ایک مضبوط پیغام ہے۔

