لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)ملک بھر کی طرح ضلع لسبیلہ کے ہیڈ کوارٹر اوتھل میں بھی جشنِ عید میلاد النبی ﷺنہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ 12 ربیع الاول کے موقع پر مرکزی جلوس درگاہ سید جمن شاہ سے برآمد ہوا جس کی قیادت معروف بزرگ ہستی سید عبدالحفیظ شاہ کاظمی اور ممتاز عالم دین علامہ قاضی شفیع محمد اویسی نے کی مرکزی جلوس اوتھل بازارقومی آرسی ڈی شاہراہ سے گزرتا ہوا واپس درگاہ سید جمن شاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ اختتامی مقام پر پیرِ طریقت علامہ مولانا محمد جعفر شیخ نے ملک کی سلامتی، امت مسلمہ کے اتحاد، اور خیر و برکت کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔جلوس میں ہزاروں عاشقانِ رسول ﷺ نے بھرپور شرکت کی، نعرہ تکبیر اور لبیک یا رسول اللہ ﷺ سے فضا گونج اُٹھا ایس ایس پی لسبیلہ عاطف امیر کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی حاصل خان قمبرانی کی نگرانی اور *ایس ایچ او جان محمد جاموٹ* کی موجودگی میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے تاکہ جلوس پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہو شہریوں اور جلوس کے منتظمین نے میونسپل کمیٹی اوتھل اور پولیس کی کاوشوں کو سرایا۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

