صحبت پور (رپورٹ اعجاز پیچوہا) صحبت پور کے علاقے بھنڈ شریف میں جماعت اہلسنت و جمعیت علماء سکندریہ کے سینئر رہنما حضرت علامہ مولانا محمد اسماعیل سکندری کی زیر نگرانی میں مرکزی 21واں عظیم الشان جشنِ میلاد النبی ﷺ کا پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول ﷺ نے شرکت کی 21واں عظیم الشان جشن عید میلاد النبی ﷺ سید مست علی شاہ کی نگرانی میں منعقد ہوا مشہور نعت خواں عبدالرحیم عزمی نے نعت رسول پڑھی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قاری مفتی بشیر احمد سکندری نے کہا کہ حضرت محمدﷺ کا کردار اور تعلیمات پوری زندگی کا احاطہ کرتی ہیں، محسن انسانیت حضرت محمدﷺ اپنے اعلٰی کردار اور اسوہ حسنہ کے ذریعے دنیا کیلئے ایک مثال بنے اور مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا، حضور نبی اکرمﷺ نے، احترام انسانیت، مساوات، عفو و درگزر اور عدل و انصاف کا درس دیا،حضوراکرم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر معاشرے سے ظلم، زیادتی، ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے انہوں نے کہا کہ نبی اکرم حضرت محمدﷺ کی محبت کا تقاضا ہے کہ ہم اپنے اختلافات کو مفاہمتی حکمت عملی کی روشنی میں حل کریں ربیع الاول کا مہینہ امت مسلمہ کو قرآن و سنت کی تعلیمات پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہونے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے اور ہمیں اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ اپنی زندگیوں کو نبی آخرالزماں کی تعلیمات کے مطابق بسر کریں، اور ہمیں محسن انسانیت حضور اقدس کی شفاعت نصیب فرمائے آخر میں خیرات کا بھی اہتمام کیا گیا تھا

