کوئٹہ(این این آئی)جاپان کے اعزازی قونصل جنرل برائے کوئٹہ بلوچستان سیدندیم شاہ اور ان کی اہلیہ خدیجہ ندیم سے کوئٹہ چلتن لائنز کلب کی صدر زینت یعقوب یوسفزئی اورکوئٹہ چلتن لائنز کلب کی سابق صدر نگہت شبیح نے ملاقات کی۔اس موقع پر جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سیدندیم شاہ اور ان کی اہلیہ سابق صدر کوئٹہ چلتن لائنز کلب خدیجہ ندیم نے مسرور عالم کی اہلیہ پروفیسر آفتاب مسرورجو کئی کتابوں کی لکھاری تھیں کے انتقال پرتعزیت کی اور مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ کوئٹہ چلتن لائنز کلب کی صدر زینت یعقوب یوسفزئی نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کا خواب تب تک شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا جب تک خواتین کو تمام شعبہ زندگی میں مردوں کے شانہ بشانہ مواقع فراہم نہ دیئے جائیں،وفاقی اور صوبائی حکومتیں خواتین کو درآمدات، برآمدات کے شعبوں سمیت مرکزی دھارے میں لاکر ہی پاکستان ایک عظیم ملک بنا سکتے ہیں۔جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سیدندیم شاہ کی اہلیہ خدیجہ ندیم نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علم بردار ہے اور خواتین کے حقوق کی ترغیب بھی دیتا ہے، اسلام خواتین کے شرعی دائرے میں رہتے ہوئے کام کرنے پر پابندی عائد نہیں کرتا،کسی بھی ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے میں خواتین کا اہم کردار ہے لہٰذا شعبہ ہائے زندگی کے تمام سیکٹرز میں خواتین کے ساتھ تعاون اور ان کی تربیت کو یقینی بناکر ہی پاکستان کو عظیم ملک بنا یا جا سکتا ہے۔جاپان کے اعزازی قونصل جنرل سیدندیم عالم شاہ نے کہا کہ خواتین معاشرے کی معمار، گھروں کا ستون اور مستقبل کو سنوارنے میں اہم ترین کردار ادا کر تی ہیں، ہماری زندگیوں میں خواتین کا انتہائی اہم کردار ہے،کلاس رومز سے لے کر بورڈ رومز تک، میدانوں سے لے کر فرنٹ لائنز تک، خواتین قوم کے روشن مستقبل کو سنوار رہی ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

