کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ جماعت اسلامی مظلوم عوام کومتحداوران کے آئی ی معاشی انسانی حقوق کیلئے کوشاں ہے لاپتہ افراد، بدامنی،بدعنوانی،بارڈربندش سی پیک کے ثمرات سے محرومی ہمارے بڑے مسائل ہیں۔جماعت اسلامی میں شامل ہونے والوں کوخوش آمدید کہتے ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے جماعت اسلامی کوئٹہ کے زیراہتمام سیٹلائٹ ٹاؤن میں عبدالرحمان موسی خیل،عزت اللہ کاکڑکی قیادت میں سینکڑوں لوگوں کی شمولیتی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا شمولیتی جلسے سے امیرجماعت اسلامی کوئٹہ عبدالنعیم رند،جمیل احمدمشوانی محمدحلیم حماس ودیگرنے بھی خطاب کیا مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں صلاحیت صالحیت دونوں موجود ہیں بلوچستان وسائل سے مالامال ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم پرایسے طبقات مسلط کیے گئے ہیں جوعوام کی حمایت سے محروم ہیں۔جماعت اسلامی بلوچستان اوریہاں کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے ہرفورم پرجدوجہدکررہی ہے عوام اورنوجوانوں کاجماعت اسلامی میں شمولیت خوش آئندہے۔انشاء اللہ عوام اورنوجوانوں کے تعاون سے مسائل کے حل حقوق کے حصول کی راہ ہموار ہوگی۔پارلیمنٹ کے اندراورباہربلوچستان کے عوام سے زیادتیوں کے خلاف جدوجہد کرونگاعدالت کادروازہ بھی کٹھکٹھارہا ہوں امیدہے عدالت سے انصاف ملے گااورعوام کوحقوق میسر آئیگاانہوں نے کہاکہ ناموسِ رسالتؐ اور عقیدہ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کی اساس ہے، اس پر کسی قسم کی سودے بازی قبول نہیں۔ پوری امت کو اس عظیم دن پر اتحاد و یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔نوجوان اورعوام قرآن وسنت سے تعلق استوار کریں باعمل باکردازندگی سے ہی مسائل مشکلات سے نجات ممکن ہے آخرت کی تیاری اورفکرہونی چاہیے۔

