پاکستان پولیس سروسز کے گریڈ21کے محمدطاہر کوآئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیا گیا

کوئٹہ(این این آئی)پاکستان پولیس سروسز کے گریڈ21کے محمدطاہر کوآئی جی پولیس بلوچستان تعینات کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے انسپکٹر جنر ل پولیس کا عہدہ 4اگست سے سابق آئی جی معظم جاہ انصاری کی ریٹائرمنٹ کے بعد سے خالی تھاجس کے وفاقی حکومت نے 33روز بعد گریڈ21کے محمدطاہر کو آئی جی پولیس بلوچستان تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے محمد طاہراس سے قبل ایڈیشنل آئی جی پولیس خیبرپختونخواکے طور پرفرائض سرانجام دے رہے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں