کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علماء اسلام کے رہنما حافظ منیر حسین احمد نے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1974 کا دن ہماری دینی، ایمانی اور تاریخی جدوجہد کا حاصل ہے جب پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر امت مسلمہ کے عقیدے کی حفاظت کی یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ عقیدہ ختم نبوتؐ ہمارے ایمان کی جڑ اور دین کی اساس ہے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت صرف ایک عقیدہ نہیں بلکہ امت مسلمہ کی وحدت اور یکجہتی کا سرچشمہ ہے آج امت کو درپیش چیلنجز کا واحد حل بھی اسی عقیدے سے جڑنے اور اس پر ڈٹ جانے میں ہے مسلمانوں نے اس کے تحفظ کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کیے اور تاریخ گواہ ہے کہ کوئی قربانی اس فریضے کی ادائیگی میں بڑی نہیں سمجھی گئی حافظ منیر حسین احمد نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم تجدید عہد کرتے ہیں کہ ختم نبوت پر کسی قسم کی مصلحت یا کمپرومائز قبول نہیں کیا جائے گا یہ عقیدہ ہمارے ایمان کی علامت ہے اور اس کے تحفظ کے بغیر اسلام مکمل نہیں انہوں نے کہا کہ حکومت اور ادارے اس بات کو یقینی بنائیں کہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف کسی قسم کی سازش یا مہم کی گنجائش نہ رہے امت مسلمہ کو متحد ہوکر اس پیغام کو عام کرنا ہوگا کہ حضورؐ اللہ کے آخری نبی ہیں اور آپ ؐ کے بعد کسی کو نبی یا رسول ماننا کھلی گمراہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

