شعبہ صحت اور تعلیم کی بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہے،ڈپٹی کمشنر سبی

سبی(این این آئی) ڈپٹی کمشنر سبی (ر)میجر الیاس کبزئی نے کہا ہے کہ شعبہ صحت اور تعلیم کی بہتری اولین ترجیحات میں شامل ہے سرکار نے عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے اور تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے بھیجا ہے اس سلسلے میں کوئی لاپرائی برداشت نہیں کروں گا،پانی،بجلی،گیس سمیت تمام ادارے عوام کے شکایات کو اپنے دفاتر میں دور کریں میرے پاس آنے والے کسی شخص کو مایوس نہیں کروں گا جائز شکایت پر بروقت ازالہ کیا جائے گا، فیملی پارک اور پبلک پارک کو بھی مکمل فعال کیا جائے گا صحافی تعمیری تنقید کرکے علاقائی مسائل کو اجاگر کریں قلم کاغذ اور کیمرے کا استعمال کرتے ہوئے اپنی ذمے داریوں کا احساس بھی کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سبی سید منصور شاہ،اسسٹنٹ کمشنر بختیار آباد ملک بہادر بنگلزئی اور دیگر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر سبی میجر الیاس کبزئی نے کہا کہ ضلع سبی میں عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اپنی پوری قوت کے ساتھ متحرک انداز میں اپنی ذمے داریاں پوری کروں گاصحت تعلیم اور امن و امان کا قیام میری اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے بتایا کہ ان اہداف تک پہنچنے کے لیے تمام محکموں اور اداروں میں باہمی رابطوں اور اعتماد سازی کا ماحول بحال کریں گے اس کے لیے دفاتر کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے حاضری یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے جارہے ہیں تاکہ سرکاری ادارے فعال طریقے سے اپنا کام جاری رکھیں غیر حاضر اور نااہل افراد کے خلاف تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے گی مقامی صحافی اپنے قلم کاغذ کیمرے کا درست استعمال کرکے عوام کو درپیش مسائل اجاگر کریں فیملی پارک اور پبلک پارک کو بہتر بنائیں گے پانی بجلی گیس کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے تمام آفیسران اپنے ذمے داریوں کا احساس کریں عوام کی بنیادی ضروریات تعلیم صحت صاف پانی کی فراہمی میں خلل یا رکاوٹ بننے والوں کے خلاف قانونی کارروائی سے بھی دریغ نہیں کریں گے،ڈپٹی کمشنر سبی نے کہا کہ تمام آفیسران عوامی مسائل کو حل کریں میرے پاس اگر کسی محکمہ کی شکایت آئی تو سخت کاروائی عمل میں لاؤں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں