دالبندین میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق

دالبندین (این این آئی)دالبندین میں ٹریفک حادثہ ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق دالبندین بائی پاس پر مسافر بس اور گاڑی کے درمیان ٹکر کے نتیجے میں ثناء اللہ نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ انتظامیہ نے لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں