کوئٹہ(این این آئی)صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و قبائلی امور و پی ڈی ایم اے کے رکن و رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کی صدارت میں بلوچستان لیویز فورس اؤر بلوچستان فرانزک ساہنسی ایجنسی کے مسودات قانون مصدرہ 2025 کے حوالے سے ایک اجلاس بلوچستان اسمبلی کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا اجلاس میں اراکین اسمبلی میر زرین خان مگسی اصغر ترین عبید گورگیج ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ حمزہ شفقات سمیت متعلقہ آفیسران نے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی حاجی علی مدد جتک کو قائمہ کمیٹی کے نئے چیئرمین کے طور پر منتخب کیا گیا۔اجلاس میں بلوچستان لیویز فورس اور بلوچستان فرانزک سائنس ایجنسی کے مجوزہ قانون ”مسودہ قانون 2025“ پر بھی غور کیا گیا۔ اراکینِ اسمبلی نے اس مسودہ قانون کے مختلف نکات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور لیویز کے حوالے سے مختلف امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔حاجی علی مدد جتک نے اجلاس میں اپنے خطاب کے موقع پر کہا کہ بلوچستان فرانزک سائنس ایجنسی کے قیام سے نہ صرف تفتیشی عمل میں بہتری آئے گی بلکہ جرائم کی سائنسی بنیادوں پر تحقیق میں شفافیت بھی بڑھے گی اراکینِ اسمبلی نے چیئرمین قائمہ کمیٹی کے انتخاب پر حاجی علی مدد جتک کو مبارکباد دی اور اس اْمید کا اظہار کیا کہ ان کی قیادت میں کمیٹی صوبے کے اہم اداروں کے حوالے سے بہتر سفارشات مرتب کرے گی تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

