پشین(این این آئی)ڈپٹی کمشنر منصور احمد قاضی نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے حالیہ متوقع بارشوں اور تیز ہواوّں میں عوامی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں عوام کے جان ومال کی حفاظت اور ان کے لیے آمدورفت کو آسان بنانا ترجیحات کا حصہ ہے اس ضمن میں عوامی تعاون سمیت تمام متعلقہ محکمہ جات کے درمیان جامع حکمت عملی کے تحت مشترکہ اقدامات وقت کی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا ہے،ڈپٹی کمشنر نے عوام کو بتایا ہے،کہ ان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے تمام متعلقہ محکمے ہمہ وقت مصروف عمل ہیں جبکہ انہوں نے متعلقہ اداروں کے آفسران کو ہدایت کی کہ متوقع طوفانی ہواوں اور بارشوں کے پیش نظر جنگی بنیادوں پر اقدامات اٹھائیں تاکہ تیز ہواوں،بارشوں اور ڑالہ باری کی صورت میں جانی و مالی نقصانات کا اندیشہ نہ رہے اور عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحصیل برشور،توبہ کاکڑی اور کاریزات کے عوام اس دوران احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام متعلقہ محکموں کو بارشوں میں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے قبل حفاظتی انتظامات مکمل کر لینے چائیے تاکہ ہنگامی صورتحال سے بخوبی نمٹا جا سکے ڈپٹی کمشنر قاضی منصور نے مزید کہا کہ برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں کی نشاندہی کی جائے تاکہ عوام کو فوری طور پر مشکلات سے بچانے کے لیے ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لاسکے جبکہ چھوٹے بڑے برساتی نالوں پر نظر رکھی جائے تاکہ اگر کہیں کوئی مسئلہ ہو تو اسکو فوری حل کیا جاسکے۔

