برقی تنصیبات اور لائنوں پر کام کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے اعلامیہ کے مطابق برقی تنصیبات اور لائنوں پر ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں 10ستمبر (بروزبدھ) کوئٹہ سٹی گرڈاسٹیشن کے 11Kv بروری روڈ، جناح ٹاون، ملک پلانٹ، شہبازٹاون فیڈرزجبکہ شیخ ماندہ گرڈکے ائرپورٹ روڈ،چشمہ، واسااور عمر فیڈروں سے صبح10:30بجے سے دوپہر2:30بجے تک بجلی بندرہے گی نیز اْسی روز سریاب گرڈاسٹیشن کے سریاب ون، سریاب ٹو،سمنگلی ایکسپریس، سیٹلائٹ ٹاون،کرانی، اولڈاور نیوجان محمدروڈ،خیربخش مری، واسا،انڈسٹریل فیڈرزسے صبح11بجے سے سہ پہر3بجے تک بجلی بندہوگی۔اسکے علاوہ 132Kvٹرانسمیشن لائن پر مرمتی کام کے باعث 9ستمبرکے روز 132kvپنجپائی گرڈاسٹیشن سے صبح10بجے تا دوپہر2بجے بجلی کی فراہمی معطل رہیگی۔ دریں اثناء نیشنل ٹرانسمیشن اینڈڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے 132ٹرانسمیشن لائنز پر9ستمبرسے 12ستمبرتک روزانہ صبح7بجے سے شام 5بجے تک کام کیا جائے گا جس کے باعث تقریباً 220میگاواٹ کی برقی قلت پیداہوگی جسے لوڈمینجمنٹ کے زریعے پوراکیاجائے گا۔ تاہم کیسکونے اس دورانیہ میں بجلی بندش پر زحمت کیلئے متعلقہ صارفین سے پیشگی معذرت اورتعاون کی اپیل کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں