لسبیلہ(رپورٹ بیوروچیف حفیظ دانش)بیلہ سے کراچی جانے والی منی ویگن کلمتی اسٹاپ کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے باعث الٹ گئی حادثے میں 18 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے، جنہیں فوری طور پر ایم ایس سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عمران نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کی ایمبولنس کے زریعے کراچی ٹراما سینٹرریفر کروائے
تفصیلات کے مطابق بیلہ سے کراچی جانے والی منی ویگن کو کلمتی اسٹاپ کے قریب ٹائر برسٹ ہونے کے سبب حادثہ حادثہ حادثے میں 18افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں میں شامل افراد کے نام شیر محمد ولد سالو، قوم گنگو، اوتھل ۔محروم ولد لونگ۔خیر محمد ولد لونگ ۔عبدالواحد ولد محمد عیسی، قوم جاموٹ، سکنہ جاموٹ کالونی اوتھل۔محمد رحیم ولد جمعہ خان، قوم خاصخیلی، سکنہ اوڑکی لاکھڑا ۔اصغر ولد چاگو، قوم بروہی، سکنہ بیلہ پرویز ولد غلام محمد، قوم صابرہ، سکنہ ریسٹ ہاؤس بیلہ مکیش ولد صدا رام، سکنہ عمر کوٹ سندھ۔ گل کلچند ولد توتو، قوم اوڈھو، سکنہ عمر کوٹ سندھ ۔نند لال ولد صدا رام اوڈھو، سکنہ عمر کوٹ سندھ عبدالکریم ولد اسحاق، قوم گنگو، سکنہ اوتھل۔محمد حسن ولد عارو، قوم گنگو، سکنہ کہنواری اوتھل غلام نبی ولد پیر بخش، قوم مانچھی، سکنہ جیکب آباد سندھ حاادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ محترمہ حمیرا بلوچ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سراج احمد بلوچ فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوتھل پہنچے اور زخمیوں کی عیادت کی۔ جبکہ ایم ایس سول ہسپتال اوتھل ڈاکٹر عمران نے شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل کی ایبمولنس کے زریعے ٹراما سینٹر کراچی ریفر کروائے اس موقع پر ایس ایچ او اوتھل جان محمد جاموٹ بھی موجودتھے

