جعفرآباد(این این آئی)ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ ضلع جعفرآباد سے جہالت کا خاتمہ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی اور چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کو یقینی بنا کر علاقے میں تعلیمی رجحان کو مزید فروغ دیا جائے گا، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ محکمہ ایجوکیشن کی ہر ممکن معاونت فراہم کر رہی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ اسکولوں کو فعال کیا جا سکے اور جہالت کی تاریکی کا خاتمہ ممکن بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، جس میں محکمہ تعلیم کے افسران نے شرکت کی اور ضلع بھر میں تدریسی عمل اور درپیش مسائل سے متعلق آگاہی فراہم کی۔ ڈپٹی کمشنر خالد خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب کی اولین ترجیح تعلیمی نظام میں بہتری لانا ہے جس پر کسی قسم کا سمجھوتہ قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جن اساتذہ پر ذمہ داریاں عائد کی گئی ہیں وہ اپنے فرائض منصبی خوش اسلوبی سے انجام دیں تاکہ ہم سب مل کر ایک پڑھا لکھا معاشرہ تشکیل دے سکیں۔ انہوں نے کہا کہ غیر حاضر اساتذہ نہ صرف بچوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں بلکہ ان کی فرائض میں غفلت بچوں کو تاریکی میں دھکیلنے کے مترادف ہے، جسے ضلعی انتظامیہ کسی صورت برداشت نہیں کرے گی۔ انہوں نے محکمہ ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ اساتذہ کی مانیٹرنگ کے عمل کو مزید موثر اور تیز کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ بچے علم کی روشنی سے مستفید ہو سکیں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے ضلعی انتظامیہ اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

