کوئٹہ (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ منیر حسین احمد نے اسرائیل کی جانب سے قطر میں فضائی حملے اور حماس کے سینئر رہنما خلیل الحیہ کی شہادت پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی یہ کاروائی کھلی دہشت گردی اور بدمعاشی ہے۔ معصوم فلسطینیوں اور مزاحمتی قیادت کو نشانہ بنا کر اسرائیل ایک بار پھر دنیا کے سامنے اپنے جنگی جرائم کا اعتراف کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمِ اسلام کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کی آزادی کے لیے جانیں قربان کرنے والے مجاہدین کو بے دردی سے شہید کیا جا رہا ہے، لیکن مسلم حکمران خوابِ غفلت میں ہیں۔ انہوں نے او آئی سی، عرب لیگ اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کی جارحیت کا فوری نوٹس لیا جائے اور مظلوم فلسطینی عوام کی عملی مدد کے لیے مشترکہ حکمت عملی تیار کی جائے۔حافظ منیر حسین احمد نے کہا کہ اسرائیلی مظالم اور امریکی پشت پناہی کے باوجود فلسطینی عوام کے حوصلے بلند ہیں، خلیل الحیہ کی شہادت فلسطینی مزاحمت کی تحریک کو مزید مضبوط کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے یو آئی فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر سطح پر ان کی آواز بلند کرتی رہے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

