کوئٹہ (این این آئی)بلوچستان کے نئے تعینات انسپکٹر جنرل آف پولیس محمد طاہر نے آج سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے انہیں سلامی پیش کی۔ جبکہ آئی جی پولیس نے پولیس شہداء کی یادگار پر حاضری دے کر پھول چڑھائے اور شہداء کے بلند درجات، ملکی یکجہتی و سلامتی کے لیے دعا کی۔عہدہ سنبھالنے کے بعد آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے سینئر پولیس افسران کے ساتھ تعارفی اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال اور پولیس کی کارکردگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان پولیس ایک باصلاحیت، دلیر اور قربانیوں سے سرشار فورس ہے، جس نے دہشت گردی کے خلاف بے مثال قربانیاں دیں اور دنیا اس کی بہادری کی معترف ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیس اہلکاروں کی فلاح و بہبود ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، کیونکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اس فورس نے گراں قدر جانی و مالی قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جوانوں کی فلاح کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے اور مزید سہولیات کے حصول کے لیے حکومت سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر نے کہا کہ عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کا فروغ ناگزیر ہے تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور بنیادی حقوق کی پاسداری یقینی بنائی جا سکے۔ انہوں نے اپنی تعیناتی کو قومی خدمت کا اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پولیس کو ناقابلِ تسخیر بنانے کے لیے خلوص نیت، پیشہ ورانہ جذبے اور سخت محنت کو اپنانا ہوگا۔یاد رہے کہ محمد طاہر اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی پولیس خیبر پختونخوا کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں اور پولیس کے شعبے میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

