ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) نصیرآباد کے علاقے چھتر میں ماچھی سولنگی قبیلے کے دو گروپ میں زمینی تنازعے پر مسلح تصادم شدید فائرنگ ایک شخص ہلاک دو افراد زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق نصیراباد چھتر پولیس تھانہ کی حدود زمینی تکرار پر ماچھی سولنگی قبیلے کے دو گروپس میں مسلح تصادم شدید فائرنگ غلام شبیر موقع پر ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے واقع کے بعد چھتر پولیس موقع پر پہنچ گئی مرنے اور زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ مراد جمالی منتقل کردیا گیا پولیس نے حالات پر قابو پالیا پولیس نے دونوں فریقین کے تین افراد کو حراست میں لیکر مزید کاروائی شروع کردی گئی ہے۔

