کوئٹہ(این این آئی) چمن میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز کے مطابق بدھ کو چمن کے علاقے ولی محمد خان میدانہ کے مقام پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ لیویز نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔مزید کاروائی جاری ہے۔

