کوئٹہ (این این آئی) ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی بیان میں جمعہ 12 ستمبر کو صبح 10 بجے جنرل (ر) محمد موسی خان پوسٹ گریجویٹ کالج کے ہال میں ورکرز کنونشن اور نومنتخب حلقہ و بنیادی کونسلوں کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری میں پارٹی قیادت، عہدیداران و زمہ داران سمیت تمام کارکنوں کو بھرپور شرکت کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان، زمہ داران کنونشن کے سیشن میں سوال و جواب کرنے کے ساتھ پارٹی کی تعمیری پیش رفت کیلئے تجاویز بھی دے سکتے ہیں بیان میں کہا گیا کہ ورکرز کنونشن پارٹی کی جمہوری کلچر کا حصہ ہے جس میں قیادت اپنے آپ کو احتساب کیلئے کارکنوں کے سامنے پیش کرکے ان سے پارٹی پالیسیوں اور سیاسی عمل میں حصہ داری کے متعلق تجاویز و رائے لیتے ہیں یہ کلچر صرف ایچ ڈی پی کی قیادت اور کارکنوں کے حصے میں آئی ہے جو پارٹی کیلئے باعث فخر اور اعلی اعزاز کی بات ہے۰ بیان میں کہا گیا کہ کارکن بڑی تعداد میں شامل ہوکر اس کنونشن کی کامیابی میں کردار ادا کریں۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

