ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) تمبو اور اوستہ محمد میں دو مختلف واقعات میں دو افراد ہلاک ہوگئے تمبو میں گزشتہ روز موٹر سائیکل چھینے کے دوران زخمی ہونے والے غلام شبیر مری زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسے جبکہ اوستہ محمد جان کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے نسیم ببر جمالی کو قتل کر دیا گیا ملزمان فرار ہوگئے پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود جان کالونی میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے نسیم عرف جانی کو قتل کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے لاش اپنی تحویل مین لیکر ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کارواء کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کا شاخسانہ ہے پولیس نے ورثاء کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی گرفتاری کی کوشیش تیز کر دی گئی جبکہ تمبو باباکوٹ پولیس تھانہ کی حدود مین گزشتہ روز موٹر سائیکل چھینے کے دوران زخمی ہونے والے غلام شبیر مری دوران علاج زخمی کی تاب نہ لاتے ہوے چل بسے واقع کے بارے میں مذید تحقیقات باباکوٹ پولیس کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

