تربت،گھریلو جھگڑے کی بناء پر بیٹے نے باپ کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا

کوئٹہ(این این آئی)تربت میں گھریلو جھگڑے کی بناء پر بیٹے نے باپ کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا۔ پولیس کے مطابق بدھ کو تربت کے علاقے شاہی تمپ میں گھریلو ناچاکی پر واجد علی نے اپنے والد علی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں