کوئٹہ(این این آئی) ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت آج منعقد ہونے والے احتجاج کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، اسسٹنٹ کمشنر (صدر) کیپٹن (ر) حمزہ انجم سمیت ضلعی انتظامیہ کے دیگر افسران شریک ہوئے۔سیاسی جماعتوں کی جانب سے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کبیر افغان، عوامی نیشنل پارٹی کے سردار رشید ناصر، بی این پی کے غلام نبی مری و عبیداللہ عابد، اور نیشنل پارٹی کے چیئرمین اسلم بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس میں کل کے احتجاج کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ تمام سیاسی جماعتیں ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں گی۔ طے شدہ ایس او پیز کی پابندی کی جائے گی، زیادہ رش نہیں بنایا جائے گا اور مظاہرین مختص جگہ سے باہر نہیں جائیں گے۔اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کی صورت میں ضلعی انتظامیہ قانون کے مطابق کارروائی کرے گی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

