بولان(این این آئی)ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل کی خصوصی ہدایت پر لیویز فورس، پولیس،کیو آر ایف نے ڈھاڈر کے نواحی علاقوں نوشمان، کوٹ فیض بخش اور دیگر مقامات پر مشترکہ سرچ آپریشن کیا جہاں سے ڈکیت گروہ اکثر سنی ڈھاڈر لنک روڈ، سنی شوران گنداواہ روٹس پر ٹرانسپورٹرز اور عوام کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے اور علاقے میں بدامنی کا سبب بن رہے تھے اں کے خلاف آپریشن کیا گیا سرچ آپریشن کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ڈھاڈر قاضی پرویز احمد نے کی انکے ہمراہ ڈی ایس پی رفیق خٹک،ایس ایچ او ڈھاڈر منظور احمد ابڑو، سی آئی اے انچارج کچھی، ایس ایچ او لیویز تھانہ ڈھاڈر عبدالحئی مستوئی موجود و دیگر تھے مشترکہ آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے کمین گاہوں کا محاصرہ کیا گیا اور متعدد ٹھکانوں کو نذر آتش کر دیا گیا بعد ازاں اپنے دفتر میں میڈیا نمائندگان سے گفتگو میں ڈپٹی کمشنر کچھی کیپٹن ریٹائرڈ جمعہ داد خان مندوخیل نے بتایا کہ سرچ آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع اور عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے انہوں نے واضح کیا کہ ضلع میں امن و امان کے قیام کے لیے کسی قسم کی مجرمانہ سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی اس ضمن میں سخت احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں گار کہیں بھی ڈکیت گروہ کا کارندہ یا ملزم نظر آئیں انہیں فل فرائی کیا جائے کیونکہ عوام کی جان و مال کی تحفظ پر کسی سے کوئی کمپرومائز نہیں کہا جائیگا ہر قیمت پر ضلع امن بحال کرکے دم لینگے۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
تازہ ترین
- ژوب کے علاقے سے لاپتہ ہو نے والی 9سالہ بچی کو پولیس نے بازیاب کرالیا
- لورالائی اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
- ڈسٹرکٹ چیئرمین ڈیرہ بگٹی، چیف آف شمبانی، وڈیرہ غلام نبی شمبانی کی زیارت میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت
- وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزارکا ماہانہ بینوولنٹ فنڈ جاری جبکہ بقایاجات کی مد میں بھی 230000 روپے ادا کروا دیئے گئے
- کوئٹہ شہر میں ترقیاتی منصوبوں کے تحت برقی لائنوں کی شفٹنگ اور نئے کھمبوں کی تنصیب کے سلسلے میں بجلی بند رہے گی،کیسکو
- زیارت کچ میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ملک سیف اللہ خان کو سرکاری و فوجی اعزاز کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا
- جاری ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر اور اعلیٰ معیار کے مطابق مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر اور محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے،بابر خان
- شہریوں کے تحفظ پر معمور پولیس افیسران و اہلکاروں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک عمل ہے،صوبائی مشیر ماحولیات
- بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنانا ناقابل برداشت ہے،میر یونس عزیز زہری
- زیارت واقعہ،چیئرمین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں اعلیٰ سطح کی انکوائری کمیٹی تشکیل

